9 دسمبر 2025 - 20:22
امریکہ میں ایرانی ڈرون کی شبیہ بنایا جانا ہماری برتری کا اعتراف ہے، بریگیڈیئر جنرل شکارچی

مسلح افواج کے سربراہ ترجمان نے کہا: ٹیکنالوجی کے دعویدار طاقتوں کا شاہد-136 ڈرون کی نقل تیاری، اسلامی جمہوریہ کی شاندار ترقی کا عملی اعتراف ہے اور دشمن کی ہر نئی غلطی پہلے سے زیادہ زبردست جواب کا سامنا کرے گی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || مسلح افواج کی ہائی کمان کے ڈپٹی برائے  ثقافتی امور و نرم جنگ اور مسلح افواج کے سینئر ترجمان، بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے دنیا کی سپر پاورز کے ہاتھوں ایرانی ساختہ شاہد-136 ڈرون کی نقل تیاری کے بارے میں کہا: "اسلامی جمہوریہ کے جدید شاہد-136 ڈرونز کی نقل کی تیاری کے معاملے میں اس سے بڑھ کر اور کیا اعزاز ہو سکتا ہے کہ فوجی ٹیکنالوجی کے میدان میں سپر پاور ہونے کے دعویدار امریکہ نے اسلامی جمہوریہ کے بنائے ہوئے شاہد-136 ڈرون کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے اور اپنا خلا پر کرنے کے لئے اس ڈرون کی نقل تیار کی۔

انہوں نے مزید کہا: "یہ واقعی ایرانی قوم کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے اور انہیں فخر کرنا چاہئے کہ ایک سپر پاور ہونے کا دعویدار ملک، ـ جس نے سالہا سال دنیا کی برتر طاقت کے عنوان سے مختلف قوموں کا خون چوسا ہے، ـ آج اسلامی جمہوریہ کی طاقت کے ایک حصے کے سامنے گھٹنے ٹیک چکا ہے اور اسلامی انقلاب کی سپاہ پاسداران کی ایرو اسپیس انڈسٹری کے بنائے ہوئے ڈرونز کی نقل تیاری کی طرف جا رہا ہے تاکہ اپنی فوجی کمزوریوں کو دور کر سکے۔

مسلح افواج کے سینئر ترجمان نے زور دے کر کہا: "یہ واقعی بہادر ایرانی قوم، سپاہ پاسداران کی ایرو اسپیس فورس اور مسلح افواج کے دیگر شعبوں کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے؛ چنانچہ ایرانی قوم کو فخر اور کا احساس ہونا چاہئے۔"

بریگیڈیئر جنرل شکارچی نے مزید کہا: "آج دنیا کی قومیں اسلامی جمہوریہ کی ترقی کی طرف دیکھ رہی ہیں؛ وہ بھی فخر محسوس کرتی ہیں، کیونکہ وہ خود بھی عالمی استبدادیت اور استکبار کے مظالم کا شکار ہیں۔ جب اسلامی جمہوریہ جیسا ملک دنیا کے مظلوموں اور محروموں کا مدافع ہو تو فطری امر ہے کہ دنیا کی قومیں ایسے ملک پر فخر کریں۔"

انھوں نے نشاندہی کی: "آج سپاہ پاسداران کی ایرو اسپیس فورس تسلط پسند عالمی نظام کے گلے کی ہڈی اور جرائم پیشہ امریکہ کے گلے کا کانٹا بنی ہوئی ہے اور [اس نے] صہیونی ریاست کی فوج کی آنکھوں سے نیندیں چھین لی ہے؛ اور ہاں! دشمن جو دعوے کر رہے ہیں وہ بھی وہم پر مبنی ہیں۔"

مسلح افواج کے سربراہ ترجمان نے کہا: "کبھی کبھار جو ڈینگیں وہ مارتے ہیں، اولاً وہ وہم کی بنا پر ہوتی ہیں اور ثانیاً اگر کبھی یہ وہم عملی میدان میں اتر آئے تو یقیناً انہیں پہلے سے زیادہ زوردار طمانچہ رسید ہوگا، لہٰذا ہم نے یہ بات 12 روزہ جاری جنگ میں ثابت کر دی ہے اور خداوند متعال ہر حال میں ہمارے ساتھ ہے۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha